ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / حسن روحانی کی حمایت، خامنہ ای کے پرنسپل سیکرٹری مستعفی

حسن روحانی کی حمایت، خامنہ ای کے پرنسپل سیکرٹری مستعفی

Thu, 25 May 2017 19:02:49  SO Admin   S.O. News Service

تہران،25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سابق پرنسپل سیکرٹری علی اکبر ناطق نوری نے کہا ہے کہ انہوں نے اصلاح پسندوں کے ساتھ ملک کر ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔مسٹر ناطق نوری نے ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں صدر حسن روحانی کی حمایت کی تھی۔ حسن روحانی انتخابات میں نمایاں فرق کے ساتھ دوسری بار جیتنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ایران کے سخت گیرحلقوں کے ترجمان ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ناطق نوری نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ سپریم لیڈر نے انہیں اس وقت ہٹا دیا تھا جب انہوں نے صدر حسن روحانی کی سیاسی حمایت کا اعلان کیا تھا۔‘شفقنا‘ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ناطق نوری نے کہا کہ سپیرم لیڈر شدت پسند لیڈر ابراہیم رئیسی کے حامی تھی اور وہ انہیں صدر دیکھنا چاہتے تھے مگر میں صدر حسنروحانی کا حامی تھا۔ میں نے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کردیا تھا۔
 


Share: